اسلامک سٹیٹ کی تنظیم کی کوئی مالی معاونت نہیں کر رہے : قطر

Qatar

Qatar

دوحہ (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت کے ایک وزیر نے الزام عائد کیا تھا کہ قطر حکومت اس شدت پسند گروپ کی معاونت کر رہی ہے۔

تاہم گزشتہ روز جرمن حکومت نے اپنے وزیر کے اس بیان پر بھی قطر حکومت سے معذرت کر لی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ قطر حکومت خود اعلانیہ جہادیوں کی مدد کر رہی ہے۔

جرمن حکومت کی طرف سے معذرت کا بیان آنے کے بعد قطری وزیر خارجہ خالد بن العطیہ کا کہنا تھاکہ قطر کسی بھی صورت انتہا پسند گروپوں کی حمایت نہیں کرتا اور اس میں اسلامک سٹیٹ بھی شامل ہے۔

ہم ان کے پرتشدد طریقوں ، عزائم اور خیالات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی تمام تر کوششیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے رہی ہیں جبکہ شام اور عراق میں تشدد ختم کرنے کے لئے اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔