کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ حلقہ علویہ القادریہ العالمی اور درگاہ شاہ جیلانی کے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی علامہ جیلانی چاند پوری کے12ویںعرس مبارک میں شرکت کے لئے آمریکہ سے کراچی پہنچ گئے۔ائر پورٹ پر مریدین اور عقیدت مندوں نے پرتباک استقبال کیا۔
اس موقع پر فضا درود و سلام سے معطر ہوگئی۔ سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے ائر پورٹ پر عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تعلیمات کو اپنا کر اور بزرگان دین کے بتائے ہوئے راستون سے ہی معاشرے کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ علامہ جیلانی چاند پورینے ساری زندگی اتحاد و بھائی چارگی اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے میں وقف کی اور ہمیشہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا درس دیا ہے ہمیں انہیں تعلیمات کو فروغ دیکر اپنے معاشرے میں سدھار لا نا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بزرگان دین کے راستوں پر چلنے اور اُن کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔