ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اور دنیا کی بھلائی حاصل کرسکتے ہیں امت کا قرآنی تعلیمات کو اپنانا ہی انکے لئے راہ نجات ہے۔
ہماری منزل شریعت مصطفیٰ ۖ ہونی چاہئے،ماہ رمضان ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے،اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے ماہ رمضان مسلمانوں کے لئے بہترین تحفہ ہے، بد نصیب ہیںوہ لوگ جنہوں نے ماہ رمضان پایا اور اسکی فیوض و برکات سے مستفید نہ ہوسکے، نعمت خداوندی کا ہر حال میں شکر بجا لانا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی او ایف ہوٹل واہ کینٹ میں شبیر گڈو کی جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر راجہ قیصر پرویز ، ڈاکٹر صابر، راجہ بابر ، راجہ ملازم ، سید اقرار شاہ کاظمی، چوہدری سلیم،ساجد ڈھوکیہ،تابش صدیقی،ملک اقدس حنیف ، اشرف خان، اسرار احمد،سردار مہتاب اعظم خان،عامر،سید انصار شاہ گردیزی آف بدھو،چوہدری فیصل،راج محمد خان عرف راج ولی،ودیگر شریک تھے۔