اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے اسلام قبول کر لیا

مصطفی آباد/للیانی: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے اسلام قبول کر لیا، جامعہ مسجد آمنہ میں مفتی محمد سجاد قادری نے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر کے اسلامی نا م محمد سعید رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ چوہدریاں والا کے رہائشی سعید نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر جامعہ مسجد آمنہ المعروف شاواں والی مسجد میں مفتی محمد سجاد قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا، انہوں نے اس کا اسلام نام سعید سے بدل کر محمد سعید رکھ دیا، اہل محلہ کی طرف سے اظہار مسرت و مبارکباد۔