مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے کل خوجا جامع مسجد 249 کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرا

Protests

Protests

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملت تشیع کے علما و اکابرین کے خلاف بے جا حکومتی اقدامات میں اچانک اضافہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

حکومت کے متعصب طرز عمل کے پس پردہ قوتیں ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانا چاہتی ہیں۔ اس ملک کی سالمیت و بقا کے لیے ملت تشیع اپنے ذمہ دارانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔حکومت کے اس جارحانہ رویہ کی بھر ہور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت جے خلاف آج بروز جمعہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین یوم احتجاج منائیں گی اور بعد نماز جمعی بھر پور احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس حوالے سے سندھ بھر سمیت شہر قائدکے مختلف جامع مساجد کے بایر احتجاج کیا جائے گا جبکہ کراچی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خواجا اثنا عشری کھاردر کے باہر این ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے کیا جائے گا جس سے مرکزی قائدین سمیت علما کرام خطاب کریں گئے۔