اسلام آباد (صدام انقلابی) انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 9,10,11دسمبر کو سٹوڈئنٹس ایکٹیویٹی سنٹر میں بک فئیر کا انعقاد کیا جس کی اوننگ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جس میں طلباء، وکلائ، مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافیوں نے شرکت کی۔
تین روزہ تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اوپننگ سرمنی میں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین قریشی ،سید محمد سعید کاظمی، چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس زاہد تبسم، سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سید واجد گیلانی ،زاہد راجہ ایڈووکیٹ،عثمان نواز فیکلٹی شریعہ ایڈ لائ،سید افضال احمد بخاری ناظم انجمن طلباء اسلام اسلامک یونیورسٹی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔اوپننگ سرمنی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے غلام محی الدین قریشی نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کتاب دوستی سے طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ایسی تقریبات سے ہم اپنی ثقافت اور تاریخ کو زندہ کرتے ہیں۔
چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس سردار زاہد تبسم نے کہا کہ بک فیئر میں طلباء کا جوش دیدنی ہے۔نوجون نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کتابوں کے ساتھ رشتہ ضروری ہے اس سے تاریخ محفوظ رہتی ہے ۔سید افضال احمد نے بک فیئر کا مقصد بیان کر تے ہو ئے کہا ہے انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام منعقد ہے اس کی کا مقصد یہ ہے کہ آج کے دور میں انٹر نیٹ اور کمپیوٹر نے کتاب کی جگہ لے لی ہے اور آہستہ آہستہ کتاب کی اہمیت ختم ہو رہی ہے اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے لوگوں میں کتب بینی کا ذوق بڑھ جاتا ہے اور طلباء کے تحقیقی ذوق کو ابھارنے کے لیے بک فئیر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اپنی نسلوں کو کتاب کی روشنی سے منور کر نے کے لئے اور طلبہ کا کتاب اور قلم سے تعلق برقرار رکھنے کے لئے انجمن طلباء اسلام ایسی کاوشوں کو بروئے کار لاتی ہے بک فیئر میں اسلام ،تاریخ ،اردو انگریزی ادب ،کمپیوٹر،انفارمیشن ٹیکنا لوجی،انجینئرنگ،بزنس مینجمنٹ،میڈیکل سائنسز،زراعت اور دیگر موضوعات کی کتابیں دستباب ہیں اس کے علاوہ فوڈز اور مختلف گمیز کا اہتمام کیا گیا بک فیئر میں پورا دن مہمانان گرامی کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ڈین فیکلٹی آف شریعہ ایڈ لاء طاہر حکیم اور سابق ممبر آف پنجاب اسمبلی طاہر محمود ہندلی نے بھی بک سٹالز کا دورہ کیا اور انجمن طلباء اسلام کی کتاب دوستی اور کاوشوں کو سراہا۔