کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑنے والے حفیظ الدین کو سوشل میڈیا پر گالی دیدی تاہم کچھ دیر بعد وہ پیغام ہٹا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران اسمٰعیل نے پی ٹی آئی چھوڑکرپاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی سندھ حفیظ الدین کو گالی دی جس کے بعد ان کے الفاظ انٹرنیٹ کی زبان میں وائرل ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ حفیظ الدین جیسے ’’۔۔۔۔۔۔‘‘ کے پارٹی چھوڑ جانے پرخود پی ٹی آئی مبارکباد کی مستحق ہے۔
واضح رہے کہ سید حفیظ الدین 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس -93 سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔