اسماعیل پاشا جمہوری اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ساری زندگی جدوجہد کی :سید امجد علی شاہ

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء اور بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کراچی کے سنیئر رہنماء اسماعیل پاشا کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالی اسماعیل پاشا مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے صدر سید اصغر حسین بہاری نے کہا کہ اسماعیل پاشا جمہوری اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ نمایا رہے انہوں نے اپنی ساری زندگی بھٹو ازم کے فروغ میں وقف کر رکھی تھی ان کی رحلت سے پارٹی ایک نہایت مخلص اور فعال رہنماء سے محروم ہوگئی ہے اسماعیل پاشا کی کمی مدتوں پوری نہیں کی جاسکتی۔