ملائیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) اسماعیل صابری یعقوب نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل صابری ملائیشیا کے نویں وزیراعظم ہیں اور ان سے قبل محی الدین یاسین ملک کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے تاہم ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور مسلسل ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔
اسماعیل صابری ملائیشیا میں سب سے زیادہ اقتدار میں رہنے والی جماعت ملائیش نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اور سینئر سیاستدان ہیں ۔
61 سالہ اسماعیل صابری کو محی الدین یاسین کی کابینہ کے خاتمے کےبعد جمعہ کے روز وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا جو گزشتہ چار سال میں تیسرے وزیراعظم ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم شہرت رکھنے والے اسماعیل صابری نے محی الدین یاسین کی 17 ماہ کی کابینہ میں شہرت حاصل کی جس میں وہ بطور وزیر دفاع کام کررہے تھے، انہوں نے کورونا وائرس کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جس پر انہیں ترقی دے کر نائب وزیراعظم بنایا گیا تھا۔