اسماعیل ویلفیئر ہسپتال رجسٹرڈ محکمہ سوشل ویلفیئر سٹلائیٹ ٹائون جھنگ کا 11واں سالانہ یوم تاسیس

جھنگ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی الیاس انصاری اور ایم این اے فیصل آباد حاجی محمد اکرم انصاری نے اسماعیل ویلفیئر ہسپتال رجسٹرڈ محکمہ سوشل ویلفیئر سٹلائیٹ ٹائون جھنگ کے 11ویں سالانہ یوم تاسیس کے موقع پر 106سٹاف ممبران میں جنہوں نے اسماعیل ویلفیئر ہسپتال کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا میں انعامات تقسیم کیئے ،جناب حاجی الیاس انصاری پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب اور حاجی اکرم انصاری ایم این اے فیصل آباد نے ہسپتال کا دورہ کیا اورانہوںنے ہسپتال کے زیر انتظام گائنی وارڈ ،ڈینٹل یونٹ ،آئی وارڈ ، ڈیلاسسز یونٹ ، ای سی یو ،ایکسرے یونٹ ،کلینکل یونٹ اور آپریشن تھیٹر کا معائینہ کیااور ادارہ کے سربراہ جناب حاجی محمد ارشاد انصاری اور پروفیسر محمد حنیف و دیگر مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہا کہ انہوںنے جھنگ جیسے پسماندہ ضلع میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیش کر دیا ہے۔

حاجی الیاس انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی اور اپنے محکمہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ وہ بیت المال سے فیکو مشین جس سے آنکھوںکے آپریشن جدید ٹیکنالوجی سے کیئے جاتے ہیں مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی اورکہاکہ وہ ایمبولینس کیلئے بھی اپنے پورے وسائل استعمال کریں گے اورانہوںنے اظہر عباس عادل ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر جھنگ کو ہدایت کی کہ وہ جلد ان کے کیسز تیار کر کے بھجوائیں حاجی اکرم انصاری ایم این اے فیصل آباد نے جھنگ و فیصل آباد کے مخیر حضرات کو بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی امداد سے جدید ہسپتال غیریب و مستحق افراد کو چھ روپے کی پرچی کے عوض ہزاروں روپے کی ادویات فراہم کررہا ہے اورانہوں نے ادارہ کے صدر حاجی ارشاد انصاری وایڈمنسٹریٹراسماعیل ویلفیئر ہسپتال پروفیسر محمد حنیف کی خدمات کو بھی سراہا اورانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پورے ذاتی و سرکاری اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہسپتال کیلئے فیکو مشین و ایمبو لینس کیلئے کوشش کریں گے ،تقریب میں جھنگ و فیصل آباد کے مخیر حضرات ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفیسران ،ادارے کے عہدیداران ،میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعدادمیں سول سوسائٹی کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پروگرام کے اختتام پر حاجی مبارک انصاری نے دعا خیر کی۔