کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور، اسد عثمانی اور حاجی چن زیب نے سول ہسپتال کوئٹہ بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اندوہناک واقعہ میں ملوث دہشت گرد گرفت سے نہیں بچ سکتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاک افواج دہشت گردوں کے قلعہ قمع کے لئے ایک پیج پر ہیں۔
ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر وہ ملک دشمنوں کے ساتھ ملک کر دہشت گردی اور ملک کو کمزرو کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں مگر ہم دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور سیکورٹی ادارے متحد ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان کے جراتمندانہ بیان کا خیرم مقدم کیا کہ دہشت گردوں کو پوری طاقت سے کچل کر پاکستان کو پر امن ملک بنایا جائیگا۔ جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن عصمت انور محسود مورخہ 10اگست2016ء سنیئر رہنماء و سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی PS-120