لاہور(پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن کی 2ستمبر سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا۔
جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے احسن نقوی نے کہا 15 روز بعد منعقد ہونے والے کنونشن کی تشہیراتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ملک بھر کی تمام ڈویژن میں تشہیراتی مواد کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ طلباء تنظیموں ،علماء کرام ،دانشوروں ،ڈاکٹرز ،سیاسی و مذہبی شخصیات سے رابطہ کا سلسلہ جاری ہے چیئرمین کنونشن کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا سالانہ مرکزی کنونشن باشعور نوجوانوں کی رائے سازی میں سنگ میل ثابت ہوگا کسی بھی ملک یا قوم کا مستقبل اسکی نوجوان نسل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل عالمی استعماری قوتوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور منظم سازشوں کے تحت نوجوان نسل کو تباہی کے رستے پر ڈال کر انکا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس او نوجوانوں کی فکری تربیت کر کے انہیں استعمار کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہی ہے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نظریاتی جنگ لڑ رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن ملت کے باشعور امامیہ نوجوانوں میں جوش و جزبہ کا سبب بنے گا اور انکی عملی زندگی میں بھی رہنمائی کرے گا آئی ایس او کا سالانہ نوید سحر کنونشن نوجوان نسل کی ترقی اور فکری بالیدگی کے لئے انہائی اہمیت کا حامل ہے یا د رہے کہ کنونشن میں پورے پاکستان بشمول شمالی علاقہ جات سے ہزاروں طلباشرکت کریں گے۔