لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے مرکزی صدر برادر سرفراز نقوی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی اجلا س میں نئے تنظیمی سال کے اہم پروگرامات سمیت مسئولین ورکشاپ و دیگرتنظیمی کو زیر بحث لایا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ محرم کی نشرو اشاعت جس میں محرم کا پوسٹر اور مرکزی صدر کا پیغام شامل ہے۔
جلد تمام ڈویژن کو ارسال کیاجائے گا شرکا اجلا س کا کہنا تھا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کا کاررواں ہے جس کا مقصد نئی نسل کو تعلیمات محمد و آل محمد کے مطابق تیار کرنا ہے تاکہ وہ شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دین مبین کی سربلندی کے لئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان میں نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرتی رہے گی اور ہمارا سالانہ پروگرام بھی اسی مقصد کے تابع بنایا جاتا ہے۔ اجلاس میں سابقہ مرکزی صدور برادر تہور حیدری ،برادر علی مہدی ،علامہ اسد نقوی ،علامہ سبطین علوی اور سابقہ سنیئر نائب صدر برادر احسن نقوی نے شرکت کی۔