لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران نے لاہور میں مرکزی دفتر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقین آئی ایس او تنظیم کے مرکزی کنونشن میں شریک ہونگے اور محفل دوستان تقریب منعقد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ محفل دوستان میں ملک بھر سے سینکڑوں سابقین شریک ہونگے اطہر عمران نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
آئی ایس او کا تین روزہ مرکزی کنونشن 2ستمبر سے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے اطہر عمران کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملت تشیع کے شہداء کی وارث ہے آئی ایس او کا نوید سحر کنونشن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ دور حاضر میں مشرق وسطی کے حالات و واقعات بدل رہے ہیں۔
عالمی استعمارشکست سے دوچار ہے وہ وقت نہیں جب ظلمتیں چھٹ جائیں گی ۔تین روزہ کنونشن کے آخری روز نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔