آئی ایس او کے47 ویں مرکزی صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47 ویں مرکزی صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سالانہ کنونشن کے موقع پر ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن تین روز تک جاری رہے گا کنونشن کے آخری روز نئے میرکاررواں کاانتخاب عمل کالایا جائے گا۔

سال بہ سال کی روایت اور تنظیم کے دستور کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے آئی ایس او ہر سال مرکزی کنونشن منعقد کرتی ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہوتے ہیں مرکزی صدر کا انتخاب مرکزی مجلس عمومی کے اراکین کرتے ہیں،مجلس عمومی کے اراکین ہر سہہ ماہی پر ڈویژنل سطح پر اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کو منظورکرتے ہیں ۔سال میں اراکین مجلس عمومی کا آئی ایس او پاکستان کے مرکز لاہور میں اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں اکثریت رائے سے ایک سال کیلئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

یاد رہے 22مئی 1972کو آئی ایس او پاکستان کے پہلے مرکزی صدر کا لاہور میںانتخاب عمل میں لایا گیا ۔آئی ایس او کا نصب العین تعلیمات قرآن وسیرت محمد و آل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان کے شہری ثابت ہوکر معاشرہ میں اپنا کلیدی کردا رادا کر سکیں۔