لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر تقی کے مطابق تنظیم کے مرکزی کنونشن کے انعقاد کے بعد ڈویژنل کنونشنز کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے لاہور سمیت ملک کے 16ڈویژن میں کنونشن کے پہلے روز تعلیمی سیمینار اور شب شہداء کا انعقاد کیا گیاجس میںعلماء کرام و ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
کنونشن کے آخر روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔کنونشن میں مرکزی نمائندگان بھی شریک ہیں جوکنونشن کے آخری روزڈویژنل صدر کے انتخاب کے اعلان و نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں برادر شکیل اصغر،ملتان میں سابقہ مرکزی صدر تہورحیدری ،سکھر ڈویژن میں سابقہ امامیہ چیف اسکائوٹ توقیر مہدی ،دادو ڈویژن کے کنونشن میں امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی ،لاہور میں سابقہ ڈویژنل صدر سجیل حیدر،سابقہ مرکزی نائب صدر ابوزر علی سرگودھا میں ،راولپنڈی اور پشاور محمد رضا،کشمیر میں اصغر علی ،پارہ چنار میںنثار کاظمی ،ڈی آئی خان میںاحسن نقوی،نصیر آباد میںبرادر مدثر ،بہاولپور میںمیثم جعفری،حیدر آباد میں یاور علی اور کوئٹہ میں زوہیر قمبری شریک ہونگے ۔جبکہ آئی ایس ا وکے مرکزی صدر سرفراز نقوی چنیوٹ میں تعلیمی سیمینار سے گفتگو کریں گے بعد ازاں سرگودھا ،پشاور اور راولپنڈی میں نئے ڈویژنل کا اعلان کریں گے۔