لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں مرکزی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔
اس حوالے سے مختلف شہروں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا اہتمام کریں رہنمائوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پروگرام میں وحدت کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے عمائدین کو مدعو کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستانی قوم کو یکجہتی کا پیغام جائے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری کاکہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی پروگرام کراچی میں منعقد ہوگا جہاں آئی ایس او کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ سیمینارز کے علاوہ کراچی ،اسلام آباد ،جموں ،آزاد کشمیر ملتان اور پشاور میں ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جن میں طلبا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
آئی ایس او کی کانفرنسز میں بھارتی مظالم کی مذمت اور شہدائے کشمیر کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی اس حوالے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہون نے مزید بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی آزاد کشمیر میں میڈیا کے نمائندوں سے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی جموں میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونیوالی ریلی میں بھی شریک ہونگے۔