لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی کے زیر صدارت ڈویژنل دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کنونشن علی زیدی نے شرکاء کو بتایا کہ کنونشن کی رابطہ و تشہیراتی کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ لاہور ڈویژن کا 44 واں نوید سحر کنونشن 24 ستمبرسے شروع ہو گا۔
جو دو روز تک لاہور کے مقام اسلام پورہ میں جاری رہے گا کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شامل ہو گی اجلا سمیں یہ بھی بتایا گیا کہ ۔کنونشن میں آئی ایس او کے سابقی مرکزی صدرفرحان ، مولانا نیاز حسین، مولانا سبطین علوی سمیت سابقہ ڈویژنل صدور شرکت کریں گے۔
کنونشن کے دوسرے روز شہدا ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے افکار شہدا کانفرنس ہو گی جس میں شہدا کے خانوادگان کو مدعو کیا گیا ہے جس میں علامہ حسن ہمدانی خصوصی خطاب جبکہ اور مقدس کاظمی منقبت خوانی کریں گے کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب اور اعلان ہو گا۔