لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سال رواں کا مجلس عمومی کا پہلا دو رزہ اجلاس 10 دسمبر سے لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ڈویژنل صدر علی زیدی سربراہی کریں گے۔جسمیں ڈویژن بھر سے اراکین مجلس عمومی شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے تنظیم کے ڈویژنل آفس میں جاری اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کو نامزد کیا گیا حسام علی نے بتایا کہ اجلاس عمومی میں نامزد کابینہ کی منظوری لی جائے گی تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دیں گے جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیں گے سابقہ کارکردگی پر احتسابی عمل بجا لایا جائے گا ور اگلے تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا جس پر تمام اراکین عمومی کی آرا کے بعد منظور کیا جائے گا۔
سالانہ پروگرام میں تعلیم و تربیت کو ترجیع دی جائی گی تاکہ طلبا کی تعلیمی مشکلات کے ساتھ ساتھ اخلاقی فقدان پر بھی قابو پایا جائے ،اجلاس میں لاہور ڈویژن کے درجنوں طلبا کے علاوہ سابقہ ڈویژنل صدور جس میں شکیل نقوی ،سجیل شمسی،علامہ نیاز احمد کھرل سمیت علما کرام کی شرکت متوقع ہے۔
یاد رہے مجلس عمومی آئی ایس او کا ہر تین ماہ بعد بلایا جانے والا اجلاس ہے یونٹس عہدیدران مجلس عمومی کے رکن ہوتے ہیں اجلاس میں سالانہ پروگرام پیش کیا جاتا ہے۔