لاہور : امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے لاہور میں اسکائوٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سالانہ اسکائوٹ کیمپوری بعنوان لبیک یا رسول اللہ سکھر کے مقام کوٹ ڈیجی میں جمعہ سے منعقد ہو گا جو دس دن تک جاری رہیگا۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں ملک بھر سے امامیہ اسکاوٹس شریک ہونگے۔ ۔کیمپ میں سینئر اسکائوٹس، ٹیکنوکریٹس، اور علماء کرام نے امامیہ اسکائوٹس کی ٹیکنیکل اور مذہبی تربیت کے لیے خصوصی لیکچر دیں گے۔
تصور کربلائی نے بتایا کہ مرکزی کیمپ سے قبل کراچی سمیت ملک کی تمام ڈویژن میں اسکائوٹ کیمپس منعقد کئے گئے جس میں درجنوں اسکائوٹس نے شرکت کی تصور کربلائی نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ اسکائوٹ معاشرے کا کارآمد ترین جزو ہے، جو ذاتی نمود و نمائش کی بجائے فقط رضائے خداوندی کے لیے معاشرے کی خدمت کرتا ہے اور وہ کسی سے بھی شاباشی کا طلبگار نہیں ہوتا کیونکہ وہ خدمت کو عظمت اور اپنے لیے ایک واجب سمجھتا ہے۔
امامیہ اسکاوٹس کے سالانہ مرکزی کیمپ کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ اس سال ایک سو سے زائد اسکاوٹس اس میں شریک ہوں گے۔