لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے درجنوں طلبہ نے شرکت کی ورکشاپ میں پرنٹ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہوئے اور تمام شعبہ جات سے مطلق معلومات سے شرکاء وررکشاپ کو آگاہ کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
بحیثیت قوم ، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اصغر مہدی نے کہاکہ عصر حاضر میں ورکشاپ سوشل میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تاکہ یہاں سے جانے کے بعد شرکاء پروگرام بہتر اور موثر انداز میں فیس بک ،ٹیوٹر و دیگر سوشل میڈیا صفحات پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔ ادارہ کے انچارج مجتبیٰ حیدرنے تفصیلی ٹریننگ دی،جس میں سوشل میڈیا کے مختلف ٹولس کو استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے ،ساتھ ہی ان کی پریکٹس بھی کروائی۔لاہور میڈیاہائوس کے انچارج سجیل علی کا کہنا تھاکہ دور حاضرمیں روابط اور میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔