آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس کل سے بلتستان میں ہو گا

ISO-Meeting

ISO-Meeting

اسلام آباد : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہر تین ماہ بعدمنعقد ہوتا ہے رواں سال احیائے اقدار اسلامی کا تیسرا اجلاس بلتستان میں کل سے ہو گا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔تنظیم کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی تعلیمی و تنظیمی فعالیت پر بھی خصوصی بحث ہو گی۔

اجلاس میں سالانہ کنونشن کی تاریخ و مقام کا تعین سمیت دیگر اہم فیصلہ جات بھی ہوں گے نسیم کربلائی نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ3 روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں شریک ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ آئی ایس او مرکز، ڈویژن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویژنز پر لازم ہو گا۔