لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے شہادت امام علی کے موقع پر ایک تقریب سے گفتگو کے دوران امام علی کواسوہ حسنہ کے کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لیے درس کی حیثیت رکھتی ہے کہ حضرت علی غریبوں اورفقیروں کے مدد گارتھے۔
حضرت علی یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کے لیے کھانا لے کرجاتے تھے یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کے لیے ایک بہت بڑا درس ہے سرفراز نقوی نے کہا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی تعلیمات قرآن کے حوالے سے سیمینار اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
مرکزی نائب صدر نے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درس علوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او امسال بھی لاکھوں حامیان فلسطین مظلومین فلسطین کی داد رسی اور اسرائیل کے خلاف امام خمینی کے فرمان کے مطابق صدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر یوم القدس کو ملی جوش و جذبہ کے تحت ساتھ منائے گی۔
پاکستان میں سب سے بڑی القدس کراچی میں نکالی جائے گی جس سے مرکزی صدر علی مہدی خطاب کریں گے۔