لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں تنظیم کے زیلی ادارے تربیت اسلامی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رکن نظارت علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی صدر علی مہدی سمیت اراکین ادارہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں تنظیم کے زیر اہتمام جولائی میں ہونے والے پروگرامات کے انتظامی و ایجنڈا کو زیر بحث لایا گیا۔
ادارہ تربیت کے سربراہ علامہ اسد نقوی نے شرکاء کو بتایا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام جولائی میں دس روزہ میٹرک طلباء کی تربیتی ورکشاپ بھمبروٹ میں منعقد ہوگی جبکہ کارکنان کی تربیتی و فکری دس روزہ ورکشاپ بھی مری میں ہوگی۔
اسد نقوی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس کا سالانہ پروگرام بھی جولائی کے آخری عشرہ میں ہوگا جو دس دن جاری رہے گاجس میں ملک بھر سے درجنوں امامیہ اسکائوٹس شریک ہونگے اس موقع پر مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام 200سے زائد مقامات پر تربیتی و فکری ورکشاپس جاری ہیں۔
ورکشاپس کے انعقاد کامقصد طلباء کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔