اسلام آباد : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹرٹ میں تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محب کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد میں 10 روزہ تربیتی، فکری اخلاقی و تفریحی ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں میٹر ک کے امتحانات سے فارغ طلبہ ملک بھر سے شریک ہونگے سالانہ 10 روزہ مرکزی ورکشاپ کا آغاز15جولائی سے اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں ورکشاپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا مرکزی رہنما نثار کاظمی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او ہر سال میٹر ک کے امتحانات سے فارغ طلبا کیلئے اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد کرتی ہے تاکہ انکے تعلیمی رشد میں اضافہ کیا جا سکے امسال بھی محبین ورکشاپ جامعتہ الصادق اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہونگے۔
ورکشاپ میں اخلاق ،سیرت ،احکام،حالات حاضرہ ،اسٹڈی سرکل اور قرآن مجید کے موضاعات پر علما کرام ،سابقین آئی ایس او اور اسکالرز گفتگو کریں گے طلبا میں اعلی تعلیم کے فروغ اور کیریئر گائیڈنس کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز ہونگے۔اجلاس میں سابقہ مرکزی صدر فرحان زیدی اورعلامہ سبطین علوی بھی موجود تھے۔