اسلام آباد : امامیہ اسٹوڈنتس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی اور ملک بھر کے ڈویژنل صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک بھر میں بھارت مردہ بادہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مرکزی صدر نے کہا کہ سرزمین پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں کو سامنا ہے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔مرکزی صدر نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل میں اسلحہ کی خرید و فروخت کے باعث مکروہ دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ اسرائیل کی طرح کشمیر میں بھی مظالم ڈھانا چاہتے ہیں ہم عالمی سامراج امریکہ، صیہونی اور ہنود کے گٹھ جوڑ سے کشمیر میں ظلم نہیں ڈھانے نہیں دیں گے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت جمعہ کو ملک کے گوش و کنار میں احتجاج کیا جائے گا اس روز ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد بھ ارت مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں بھارت سمیت تمام ملک دشمن عناصر کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی ساتھ ہے۔