آئی ایس او کے مرکزی صدر کا انتخاب آج ہوگا

ISO Convention

ISO Convention

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ 45 واں مرکزی کنونشن لاہور میں شہید ڈاکٹر نقوی کے مرقد پر دوسرے بھی جاری رہا کنونشن میں ملک بھر ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہیں کنونشن کے دوسرے علامہ امین شہید ی ،مرکزی صدر علی مہدی ،سید ناصر شیرازی رہنمائ مجلس وحدت مسلمین اور علامہ حسنین گردیزی نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران سے قبل دو طاقتوں کے غلبہ کو دنیا میں غالب رہنے کا حق گردانا سمجھا جاتا تھا لیکن امام خمینی نے لاشرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بلند کر کے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ سپر پاور صرف اور صرف خدا ہے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کا کہنا تھا کہ قوموں کو زندہ اور بیدار کرنے میں اہم ترین کردار امام خمینی نے انجام دیا ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی بیداری سے وابستگی کی ذمہ داری ہم سب کا فرض ہے ۔اگر ہم پاکستان میں طاقت ور ہوکر سعودکالونی ہرگز نہیں بننے دیں گے ۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی نہضت کا حصہ بننا ہوگا۔

کیونکہ پاکستان دنیا کے اہم ترین ممالک میں سے ہے پاکستان کا فطری دفاع ملت تشیع پاکستان ہیں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ یمن کی جنگ پاکستان کی جنگ نہیں ہے سعودی جنگ میں حصہ لینا گویا عالمی جنگ میں حصہ لینا ہوگا مکتب اہلبیت نے یہاں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت یمن میں سعودی عرب کی مدد سے ایک حد تک باز رہا اور ملت تشیع نے پاکستان کے فطری مدافع ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔ اس موقع پر علامہ امین شہید ی نے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہدوی معاشرہ کے قیام کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ مہدوی معاشرہ میں انسانی اقدار کی ہرگز پامالی نہیں ہوگی امام مہدی کے ظہور کے بعد زمین عدل سے سیراب ہوجائے گی ۔اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو خودآگاہی اور بصیرت جیسے خصوصیات سے دور کیا جارہا ہے استعمار نے ہمیشہ نوجوانوں آزادی کے نام پر ان کی اہمیت کو کم کیا علامہ اقبال بھی نوجوانوں کو خود پر اعتماد کا درس دیتے ہیں یقینی طور پر نوجوان ملت کی تقدیر بدل سکتے ہیں فرحان زیدی نے کہا آج کی جنگ ذہن و قلب کی جنگ ہے جس کیلئے نوجوان کو اپنی آئیڈیالوجی میں ہرگز کنفیوز نہیں ہونا چاہئے۔

کنونشن کے دوسرے جوان امید ملت سیمینار منعقد ہوا یا جس سے خطاب کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصنوعی نظریات پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے مشکل ہیں تو یہی مشکلات دنیا میں اسلامی نہضتوں کے لئے بھی رکاوٹ ہیں ۔علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتی پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے کوششوں کوجاری رکھنا چاہئے ۔ عظمت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سرسبز و شاداب درخت کی مانند ہے نوجوانی کے عمر میں ایک نوجوان کو بابصیرت ،صالح اور مبارز ہونا چاہئے ان خصوصیات کے بغیر نوجوان یقینی طور پر ایک مردہ نوجوان تصور کیا جائے گا۔کنونشن میں آج نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس میں سینکڑوں اراکین عمومی شریک ہونگے۔ جبکہ استحکام پاکستان ریلی ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک منعقد ہوگی۔