آئی ایس او کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے سینکڑوں طلبا شریک

Lahore

Lahore

لاہور : آئی ایس او کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے سینکڑوں طلبا شریک
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیراہتمام مری میں دس روزہ ورکشاپ جاری ہے جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد میٹرک کا امتحان دینے والے امامیہ محبین ورکشاپ شریک ہیں۔

عقائد، سیرت، احکام، اخلاق، قرآن شناسی، کیریئر گائیڈنس، تنظیم شخصیات، حالات حاضرہ سمیت دیگر موضوع ورکشاپ کا اہم ایجنڈا ہیں۔ ورکشاپ میں علما کرام، تنظیمی احباب اور دیگر شخصیات موجود ہیں جو مختلف موضوعات پر درس دے رہی ہیں، جن میں مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او ناصر شیرازی، علامہ سبطین، علامہ احمد اقبال رضوی ا سمیت دیگر سینئیرز شامل ہیں۔

دوران ورکشاپ طلبا میں مختلف مقابلے بھی کرائے جائیں گے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔