اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم ڈیفینڈرز نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکیو مینٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کے مطابق آئی ایس پی آر کی بنائی گئی شارٹ فلم ڈی فینڈر کو روم فلم ایوارڈ بہترین ڈاکیومنٹری کی کیٹگری میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ آئی ایس پی آر کی ٹیم نے وصول کیا جن میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اور میجر عمران رضا شامل ہیں۔