تل ابيب (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے اپنے 3 لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے ارکان پارلیمنٹ سمیت 80 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 3 روز قبل مغربی کنارے سے لاپتہ ہونے والے 3 اسرائیلی شہریوں کی بازیابی کے لئے اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کیا ، اس دوران لاپتہ شہری تو بازیاب نہ ہوسکے تاہم اسرائیلی فوج نے 80 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
حراست میں لئے گئے فلسطینیوں میں ارکان پالیمنٹ بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں اسرائیلی باشندے اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے سے لاپتہ ہوئے اس لئے اس واقعے میں فلسطینی تنظیموں کے ملوث ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اسرائیل کے زیر تسلط مقبوضہ فلسطینی علاقے سے 3 اسرائیلی شہری لاپتہ ہوگئے تھے، لاپتہ افراد میں ایک شخص امریکی شہریت کا بھی حامل ہے۔