لاہور (جیوڈیسک) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔
مسلم اُمہ متحدہو کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے اور مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل جیسے ناسور سے نجات دلوائی جائے۔
اسرائیل ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔