دمشق (جیوڈیسک) شام نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر فضائی حملہ ہوا تو اس کا موثر جواب دیا جائے گا۔ٹی وی انٹرویو کے دوران شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے بڑا عوامی دبائو ہے۔
شانھوں نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ہم نے اعلی قسم کے روسی دفاعی نظام کی پہلی کھیپ حاصل کر لی ہے ، گولان میں ایک نیا محاذ کھول جا سکتا ہے۔ اسرائیل نے1967 کی جنگ کے بعد سے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ روس سے ہمارے جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد ہوگا۔مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔