اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوںمیں مزید 6 فلسطینی جاں بحق

Palestinians

Palestinians

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے دو دن سے کیے جانے والے مسلسل فضائی حملوں میں جاں بحق فلسطینوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیل نے بدھ کو کیے جانے والے اپنے فضائی حملوں میں غزہ کے علاقے بیت حنون میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فلسطین کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ تباہ ہونے والا گھر القدس بریگیڈ کے کمانڈر کا تھا۔ حملے میں القدس بریگیڈ کا اہم رکن بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ رفاہ میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں ایک نوجوان فلسطینی مارا گیا ہے۔

اسرائیل کی اس تازہ ظلم کے بعد حماس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام بریگیڈ نے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور حیفا پر 9 راکٹ حملے کئے ہیں۔

تاہم اسرائیل کے چیف فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل Motti Almoz نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن اس کے باوجود امریکا نے اسرائیل پر ہونے والے حملوںکی شدید مذمت کی ہے۔