اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، 15 زخمی

Palestine

Palestine

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ، 15 افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے احترامی کی روک تھام کے لئے اس مسجد میں بیٹھے سینکڑوں فلسطینیوں کا اعتکاف بدھ کو ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نمازیوں پر مسجد الاقصی میں ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔