تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے جینن میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا، واقعے کے خلاف سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر بنے کیمپوں پر آج صبح سرچ آپریشن کیا۔
فائرنگ کر کے ایک بیس سالہ نوجوان مجید کو شہید کر دیا۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکڑوں فلسطینی شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ لوگ سڑکوں نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔