بیت المقدس (جیوڈیسک) ہتھیار تو دور کی بات، ہاتھ میں پتھر تک نہ تھا لیکن پھر بھی اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو سفاکی سے مار ڈالا۔
اسرائیلی فوج کی درندگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہے نہ پتھر، اس نے اسرائیلی فوج کو گالی دی اور نہ ہی کوئی نعرہ لگایا، لیکن پھر بھی طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فوجی نے اس راہ چلتے 17 سالہ نوجوان کو نشانہ بنایااور انتہائی بے دردی سے اس بے گناہ کو ہلاک کردیا۔
ایک اور ویڈیو میں اسرائیلی فوج نے ایک اور 16 سالہ نہتے نوجوان کو نشانہ بنایا اور اس بے گناہ فلسطینی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج کی سفاکی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی بے شمار فلسطینی نوجوان اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔
وڈیو جاری کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں کا قتل غیر قانونی ہے۔