رملہ (جیوڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض افواج نے مغربی کنارے میں مختلف کاروائیوں میں تین فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کو حملہ آور قرار دے کر شہید کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو مغربی کنارے کے علاقے ہربن میں احتجاج کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ حالیہ فلسطین اسرائیل تنازع میں اب تک 107 فلسطینوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔