اسرائیل کی خوبرو سابق فوجی اہلکار داعش کے ہاتھوں گرفتار

Gail Rosenberg

Gail Rosenberg

لندن (جیوڈیسک) ایک نئی خبر سامنے آئی ہے ، اکتیس سالہ گیل روزن برگ کا تعلق کینیڈا سے ہے، اس نے دو سال تک اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دیں لیکن اس دوران اس کا امریکا میں معمر افراد کو دھوکا دہی کا ایک اسکینڈل سامنے آیا۔

جس پر اسے فوجی ملازمت سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا کے حوالے بھی کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف فراڈ کے الزام میں مقدمہ بھی چلا اور تین سال قید کی سزا ہوئی، روزن نے نومبر کے اوائل میں شام کا سفر کیا۔

اور ترکی سے متصل شورش زدہ کرد اکثریتی علاقے کوبانی میں کرد جنگجوئوں سے مل کر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے لگی جہاں اسے کوبانی سے کئی دوسرے کرد جنگجوؤں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔