اسرائیلی بمباری جاری ، شہادتوں کی تعداد 72، سینکڑوں فلسطینی زخمی

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں او رخواتین کی ہے ، جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج زمینی کارروائی کے لئے بھی حرکت میں آ چکی ہے، اور یہ کسی وقت بھی شروع کی جا سکتی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے غزہ سے گزشتہ پیر سے کوئی دو سو راکٹ اسرائیلی علاقوں میں فائر کئے جا چکے ہیں ، جن میں سے کچھ تل ابیب تک پہنچے ہیں۔

صیہونی ریاست کے جنگی جہازوں نے خان یونس،غزہ سٹی اور بیت حنون سمیت کئی دیگر فلسطینی علاقوں کے کم از کم 550 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی فجر کو کئے گئے حملے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد شہید ہو ئے۔

ادھر اسرائیل نے ننھی منی فلسطینی ریاست کے لئے 40 ہزار انتہائی جدید ہتھیاروں سے مسلح فوج کو تیار کر رکھا ہے، جو کسی وقت بھی غزہ پر زمینی حملہ شروع کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ بمباری کا سلسلہ بند کرے۔ بانکی مون اس ایشو پر بریفنگ دینے والے تھے۔