لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر سعیدہ وارثی غزہ پر برطانوی پالیسیوں کے خلاف احتجاجا ً عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعیدہ وارثی کا کہنا ہے۔
کہ وہ برطانیہ کی غزہ سے متعلق پالیسی پر حمایت نہیں کر سکتیں۔ سعیدہ وارثی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ آج صبحبر طانوی وزیر اعظم کو بھجوادیا ہے۔ سعیدہ وارثی کنزرویٹوپارٹی کی چیئر پرسن بھی رہ چکی ہیں۔