اسرائیل کا ڈیڑھ ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار

Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاروں کیلئے 1500 نئے گھروں کی تعمیر کے ٹینڈرز طلب کر لئے، یہ اقدام مخلوط فلسطینی حکومت کے قیام کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر ہاؤسنگ اری ارئیل نے کہا ہے کہ یہ اقدام مخلوط فلسطینی حکومت کیلئے اسرائیل کی جانب سے موزوں جواب ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ حق بھی ہے اور فرض بھی کہ پورے ملک میں ہر جگہ تعمیرات کرے۔ ان گھروں میں سے 400 مشرقی بیت المقدس میں مغربی کنارے کے ساتھ تعمیر ہوں گے۔ اسرائیل کی جانب سے نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آنے پر فلسطین نے امریکہ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر نمار حماد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کیلئے یہی مناسب وقت ہے کہ وہ اسرائیل کے فیصلوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔