اسرائیل نے جنگ بندی ختم کردی ، بمباری شروع ، 3 فلسطینی شہید

Palestinian

Palestinian

غزہ (جیوڈیسک) چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد غزہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں پر بم برسانا شروع کر دیے ہیں۔ غزہ سٹی اور خان یونس کے علاقوں میں بمباری سے تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر زمینی ، فضائی اور بحری حملے کیے جائیں گے۔

بارہ گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی زمینی فوج نے غزہ میں پیش قدمی اور سرنگوں کی تباہی جاری رکھی تھی جبکہ حماس نے کارروائیاں روک دی تھیں۔ غاصب فوج کو ہونےوالے فائدے کی وجہ سے اسرائیل نے جنگ بندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کی مگر حماس نے فوجیں واپس نکالنے تک جنگ بندی سے انکار کردیا۔ ہفتے کے روز عارضی جنگ بندی کے دوران تباہ شدہ مکانوں کے ملبے سے 150 کے قریب لاشیں نکالی گئیں تھیں۔