اسرائیلی شہریت چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے

Passport

Passport

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی شہریت چھوڑنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2013 میں 478 افراد نے اسرائیلی شہریت کو خیرباد کہا۔

گزشتہ سال 65 فیصد اضافے کے ساتھ 765 افراد نے اسرائیلی شہریت ہمیشہ کے لئے ترک کر دی۔

خطے میں ظلم اور دہشت کی علامت بننے والے اسرائیل کو چھوڑنے والے زیادہ تر یہودیوں کا تعلق امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، اور ہالینڈ سے ہے۔