اسرائیل ثقافت اور اس غاصب ملک کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لئے شرپسند عناصر متحرک ہو گئے ہیں : زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہاہے کہ اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیل ثقافت اور اس غاصب ملک کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لئے بعض عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت اور مصنوعات کی تشہیر کر کے اور اسرائیلی جھنڈوں کو نمایاں کرکے مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں تربیتی ورکشاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سٹال لگنے کی تصدیق کی گئی ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے متعلق یہ اسرائیلی سٹال فیصل مسجد کے عین نیچے ہال میں لگایا گیا ۔ملک کی اس عظیم بین الاقوامی جامعہ میں سٹال لگنا تعلیمی حلقوں اورباضمیر پاکستانیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ”یو ، این ڈیبیٹ کانٹسٹ ”کے عنوان سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ” فکلیٹی آف منیجمنٹ سائنسزخواتین” کے تحت تقریب برپا کی گئی، تقریب کے موقع پر بعض طالبات بشمول غیر ملکی طالبات نے اسرائیلی ثقافت کا سٹال لگا لیا تھا اور اسرائیل کی مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

اسرائیلی جھنڈوں سے مزین ایک بینر ہر انتہائی دیدہ زیب الفاظ میں From ISRAELکے الفاظ نمایاں تھے۔ سٹال کے مرکزی بینر پر جس کے پس منظر میں اسرائیلی جھنڈے بھی نمایاں تھے پر لکھا تھاWel Come to the Land of PEACE & PROSPERITY۔ یہ بینر اسرائیلی کسٹم اینڈ کلچر کی جانب سے لگایا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت کی اسلامی یونیورسٹی میں اس قسم کی ناپسندیدہ اور شرمناک سرگرمی کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔

اسرائیل ہزاروں معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے اس کے ساتھ ہمدردی اور اس کے کلچر اور ثقافت کی تشہیر مسلمانوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے، زبیر حفیظ نے مطالبہ کیا کہ سٹال لگانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ شرپسند عناصر کو قوم کے سامنے پیش کرے نیز اس دل آزاری والے فعل کی قوم سے معافی مانگے۔ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل کے مظالم بے نقاب کرنے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

0334-5019016