نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک عالمی برادری نیتن یاہو کو ایران کیخلاف مزید جھوٹ بولنے کا موقع نہ دے، محمد جاوید ظریف نیویارک ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے اسرائیلی وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں انتہائی تنہا شخصیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جھوٹے الزامات اور پراپیگنڈوں پر کان نہ دھرے۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ظریف نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کہ گزشتہ 60 سال سے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور خود اس کے پاس خطرناک ہتھیار موجود ہیں جو پورے عرب خطے کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔
وہ عالمی برادری کو تخفیف اسلحہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مزید جھوٹ بولنے اور ایران پر من گھڑت الزامات لگانے کا موقع نہ دے۔ محمد ظریف نے کہا کہ اسرائیل کا سب سے بڑا جھوٹ ایرانی جوہری پروگرام بارے ہے۔ وہ گزشتہ 22 سال سے یہ واویلا کر رہا ہے کہ ایران چھ ماہ میں ایٹم بم بنا لے گا۔