بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل فوج نے غزہ جیسے گنجان آبادی والے علاقوں میں حملہ کرنے کیلئے مشقیں کی ہیں، جبکہ غزہ کے رہنماوں نے اسرائیل کو کسی بھی مہم سازی سے خبردار کیا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر عسقلان میں کئی دن جاری مشقوں میں اسرائیلی فوج کے اسپیشل یونٹ نے شرکت کی تاکہ مستقبل میں کسی بھی وقت غزہ سمیت کسی گنجان آبادی والے علاقے کو فتح کیا جائے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے اسرائیل کی جانب سے محصور فلسطینی شہرغزہ پرحملے کی دھمکیوں کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین دشمن کو دانت شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی حماقت کی گئی توغزہ کو دشمن فوج کا قبرستان بنا دیں گے، غزہ پرحملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کو اپنے فوجیوں کی لاشی اٹھانے اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔