اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20 ہزار مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ

Israel

Israel

مقبوضہ بیت القدس (جیوڈیسک) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہری حکومت کے سربراہ نیر برکات نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار ایسے مکانات جوحکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے گئے ہیں، جلد مسمار کردیے جائیں گے۔

نیربرکات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری تیزکرنے سے مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی مکانات کی تعمیر کے رجحان میں اضافہ ہواہے لیکن حکومت ان تمام مکانوں کوگرانے کی تیاری کررہی ہے جو فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے بنارکھے ہیں۔