تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں 51 روزہ فوجی آپریشن کی تحقیقات کیلئے آنے والے اقوام متحدہ کی تشکیل کردہ کمشن کے ارکان کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
کمشن کے ممبران گزشتہ روز اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے اور پھر انہوں نے اسرائیلی حکام سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت طلب کی۔ لیکن اسرائیلی حکام نے انکار کر دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ یو این ایچ سی آر کمشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرینگے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے یہ پہلا کمشن نہیں اس سے قبل بھی اقوام متحدہ غزہ میں فوجی کارروائی کی تحقیقات کیلئے کمشن تشکیل دے چکی ہے لیکن اسرائیل نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔