اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کے داخلے کی 2 گزرگاہیں بند کردیں

Israeli Army

Israeli Army

تل ابیب (جیوڈیسک) قابض صیہونی حکومت نے غزہ سے فلسطینیوں کے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کی دو گزر گاہیں بند کر دیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے۔

کہ دو روز قبل غزہ سے داغے جانے والے راکٹ کے ردعمل میں اس علاقے میں آباد فلسطینیوں کے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کے 2 راستے ايريز اور کريم شالوم غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

ان دونوں گزرگاہوں سے اب صرف بین الاقوامی امداد اور رضاکار ہی آمدو رفت جاری رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو بھی بند کردیا تھا تاہم عالمی دباؤ پر اسے اپنا یہ اقدام واپس لینا پڑا تھا۔