نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خونریزی بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرے۔ اپنے ایک جاری بیان میں مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم اور غیر مسلح فلسطینی مرد، خوتین اور بچے نشانہ بن رہے ہیںاور فلسطینی شہدا میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے دنیا بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
لیکن نہتے فلسطینیوں کی مدد کے لئے کوئی بھی تیار نہیںاور ناقابل یقین بات تو یہ ہے کہ سلامتی کونسل، عالمی برادری بھی اسرائیلی بربریت نہیں رکواسکی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔